Categories: NewsUrdu News

جب تک سیلاب زدگان کی تمام مشکلات حل نہیں ہوجاتیں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11ستمبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب زدگان کی تمام مشکلات حل نہیں ہوجاتیں اس وقت تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شہباز شریف مظفرگڑھ میں سیلاب زدگان کیلئے قائم کی جانے والی بستی محمد والا میں پہنچے اور وہاں پر سیلاب زدگان سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔خیمہ بستی میں موجود سیلاب زدگان نے شہباز شریف سے کہا کہ انہیں خوراک اور رہائش سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے جس پر شہباز شریف نے سیلاب زدگان کو یقین دہانی کروائی کہ سیلاب زدگان کیلئے خوراک‘ ادویات ور رہائش کیلئے مزید خیمے فوری طور پر پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک سیلاب زدگان کی تمامتر مشکلات حل نہیں ہوجاتیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کے گھروں‘ زمینوں اور جانوروں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی اور جب تک سیلاب زدگان اپنی کھوئی ہوئی چیزوں سمیت گھروں میں نہیں پہنچ جائیں گے اس وقت تک آرام اور سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 month ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago