Categories: NewsUrdu News

تین ماہ کی بچی کا قاتل باپ نکلا، اعتراف جرم کر لیا

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی یکم جون 2020ء ) تین ماہ کی بچی کا قاتل باپ نکلا، والد نے اعتراف جرم کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں تین ماہ کی بچی کا قابل اس کا اپنا باپ ہی نکلا۔ چوک سرور شہید میں قتل ہونے والی بچی کے والد نے اپنی تین ماہ کی بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ باپ نے جائیداد کے تنازع پر بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا تھا اور اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا۔پولیس کے مطابق تفتش کرنے پر معاملے کے کئی پہلو سامنے آئے ، جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ بچی کا قاتل اس کا اپنا باپ ہے۔ والد کی جانب سےا عتراف جرم بھی کر لیا گیا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بچی کو 19 مئی کو قتل کیا گیا۔ یاد رہے اس سے قبل ضلع قصور کے علاقے چونیاں میں ایک شہری نے مبینہ طور پر اہلیہ کی جانب سے کی گئی بدتمیزی کا بدلہ لینے کے لیے اپنی 6 سالہ بچی کو قتل کردیا تھا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور زاہد نواز مروت نے بتایا تھا کہ پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی کہ چونیاں میں کھیتوں میں ایک کم سن بچی کی لاش پڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کھیت میں پہنچی اور معلومات اکٹھی کیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ایک ٹیم نے بچی کے خاندان کے افراد اور پڑوسیوں کا انٹرویو کیا اور دوسری ٹیم علاقے میں بچوں سے زیادتی کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے والے اور جیو فینسنگ کی ٹیم تھی۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ٹیم نے فوری معلومات جمع کیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں دستیاب ریکارڈ سے مماثل پائی گئی جس میں پولیس نے بچی کے والد کے ملوث ہونے کی نشان دہی کی۔زاہد نواز مروت نے کہا کہ پولیس نے معلومات جمع کرنے کے بعد 6 سالہ بچی کے والد کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago