Categories: NewsUrdu News

تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی کے شرکا ء مظفرگڑھ پہنچنا شروع ہو گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 نومبر2019ء) تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی کے شرکا ء پہنچنا شروع ہو گئے ہیںصحرائے تھل میں خیموں کا شہر آباد ہو گیا ہے 15 نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ تھل جیپ ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور نگرانی کیلئے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے افسران بھی پہنچ ر ہے ہیں جبکہ ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی تنویر جبار بھی کل پہنچ ر ہے ہیں دریں اثنا مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا کے نزدیک سٹارٹنگ اور اختتامی پوائنٹ چھانگا مانگا ٹیلے پر کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور داخلی خارجی گیٹ بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

چوتھی تھل جیپ ریلی میں کار ریس کے نامور کھلاڑیوں نادر مگسی،روفی پٹیل،انس خاکوانی،فیصل شادی خیل،روشا پٹیل اور قادر نواز سانگی سمیت دیگر کی شرکت متوقع ہے ۔تھل جیپ ریلی کیلئے صحرائے تھل میں روٹ مارکنگ کا کام شروع ہو گیا ہے گزشتہ روز بارش کے باوجود 60 کلومیٹر طویل روٹ پر نشانات لگا دیئے گئے ہیں قومی ایونٹ کے انعقاد سے مظفرگڑھ اور ملحقہ اضلاع ملتان،ڈیرہ غازیخان اور لیہ میں بڑا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے سپورٹس کے حلقوں اور کار ریس کے شوقین بہت بے صبری سے کار ریس کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago