Categories: NewsUrdu News

تیزرفتاربس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق۔دوزخمی

مظفر گڑھ۔30 جون(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔30 جون ۔2016ء ) علی پور کے قریب کراچی روڈ پر تیز رفتاربس نے بے قابوہو کر دوموٹرسائیکل پر سوارافراد کو کچل دیاجس کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے قریب, علی پور ڈی جی خان روڈ پرخان نالہ کے پاس تھانہ صدر علی پور کی حدود میں علی پور کی جانب سے آنے والی بس نے پیچھے سے آکر دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو کچل دیا.حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے. جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے. مرنے والوں میں 2 خواتین ماں بیٹی اور ایک مرد شامل ہیں. جنکی شناخت کندن مائی زوجہ منیر احمد اور نسیم مائی دختر منیر احمد ,ماں بیٹی اور ایک مرد محمد اقبال ولد عبدالطیف سے ہوئی. جبکہ زخمی ہونیوالے میں مختیار احمد اور بشیراں مائی شامل ہیں. یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا. علی پور پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago