Categories: NewsUrdu News

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی خطہ تھل اور سرائیکی وسیب کا مقبول سپورٹس ایونٹ بن چکا ہے ،صاحبزادہ محبوب سلطان ہر سال ہزاروں افراد تفریحی کے اس شاندار موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں،وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 نومبر2020ء) وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی خطہ تھل اور سرائیکی وسیب کا مقبول سپورٹس ایونٹ بن چکا ہے ہر سال ہزاروں افراد تفریحی کے اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں. مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے وڑن کے مطابق کھیل اور سیاحت کی سرگرمیوں کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کے باوجود پانچویں تھل ریلی کا کامیاب انعقاد ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن, محکمہ ٹورازم اور مظفرگڑھ و لیہ کی ضلعی انتظامیہ کا اہم کارنامہ ہی. منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی تنویر جبار نے کہا کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی اس پسماندہ علاقے کی ثقافتی سرگرمیوں اور کھیلوں کے اعلی ذوق کی عکاس ہے اس کے انعقاد سے نہ صرف ملک بھر کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ اس علاقے کی تاریخ, ثقافت اور معیشت کے فروغ کا ذریعہ بھی ہی. خیالات کا اظہار انہوں نے پانچویں تھل جیپ ریلی کی تقریب تقسیم انعامات منعقدہ فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں کیا. اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب مخدوم سید رضا بخاری، اے ڈی سی ریونیو مظفرگڑھ عمران شمس،ریجنل منیجر ٹورازم اشعر اقبال, ایونٹ منیجر محمد فیاض،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض احمد سمیت کھلاڑی, میڈیا نمائندگان اور افسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاحت آصف محمود نے کہا کہ کامیاب ریلی کے انعقاد پر تمام منتظمین اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے باوجود اس ایونٹ کا کامیاب انعقاد باعث تحسین ہی.انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے دوران کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کی شرکت اور بائیک ریس نے اس ایونٹ کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago