Categories: NewsUrdu News

تھل جیپ ریلی کو شاندار تفریحی پروگرام بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئینگے ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ چوتھی تھل جیپ ریلی کو اس سال کی شاندار تفریحی پروگرام بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اس سال معمول سے ہٹ کر پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، جس میں مظفرگڑھ کے صنعتی ادارے بھر پور تعاون کریں گے، یہ بات انہوں نے جیب ریلی کے سلسلے میں صنعتی اداروں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطائ الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب سمیت صنعتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس سال جیب ریلی کو فیسٹول کے طور پر منایا جارہا ہے جس میں ضلع کی ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں، 15نومبر کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، 16اور 17کی درمیانی شب کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں معروف گلوکار اور مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے مظفرگڑھ میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور وقت کے ساتھ ساتھاس کو بین الاقومی معیار کی ریلی بنایا جائے گا اور یہ جیب ریلی مظفرگڑھ کی پہچان بن جائے گی جس سے مظفرگڑھ کا نام بھی روشن ہوگا۔اجلاس میں شریک تمام صنعتی اداروں کے نمائندگان نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع کی عوام کو ایک صحت مند تفریحی فراہم کرنے کیلئے وہ ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اجلاس میں پارکو، کیپکو، ٹیکسٹائل ملز، شوگر ملز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago