Categories: NewsUrdu News

تھل جیپ ریلی سے ضلع کی ثقافت و علاقائی کھیلوں کوفروغ ملے گا، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔15 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں دوسری بین الاقوامی معیار کی تھل جیپ ریلی ضلع کیلئے ایک اعزاز ہے، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرائیورز شرکت کریں گے، اس میگا تقریب کے انعقاد سے جہاں عوام کو ایک صحت مند تفریح میسر آئے گی وہاں ضلع کی ثقافت اور علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ ملے گااور مظفرگڑھ کے نام کو بین الاقوامی سطح جانا جائے گا۔یہ بات انہوں نے دوسری بین الاقوامی تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریلی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئے ہے ، جس میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ٹریک ہیڈ محمد والا سے شروع ہو کر ضلع لیہ کی حدود سے ہوتا ہوا واپس ہیڈ محمد والا پر ختم ہوگا،ٹریک کے راستے میں بنائی گئی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ریسکیو 1122کا عملہ اور ایمبولینس موجود ہونگی،انہوں نے اے سی مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی اور اے سی کوٹ ادو کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کی حدود میں ریلی کے ٹریک کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ ریلی کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،اس سلسلے میں کوئی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق نے بتایا کہ 3روزہ تقریبات میں 17نومبر کو ابتدائی مرحلے میں گاڑیوں کی پڑتال،نمبرز کی الاٹمنٹ اور ڈرائیورز کی نیویگیٹرکانفرنس ہوگی، 18نومبر کو کوالیفائیڈ رائونڈ ہوگا جبکہ 19نومبر کو صبح ساڑھی8بجے ریس کا آغاز ہوگا جو شام4بجے ختم ہوگا،جس کے بعد فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہوگا،انہوں نے مزید بتایا کہ شائقین کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago