Categories: NewsUrdu News

تھانہ چوک قریشی پولیس کی کارروائی ، 4 جرائم پیشہ افراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 اگست2019ء) تھانہ چوک قریشی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور مہم جاری، 4 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برامد کرا لی گئیں ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری اس مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی اسماعیل خان مستوئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 3 عدد رائفلیں، 2 عدد پستول، 1 عدد خنجر 2 کلو 500 گرام چرس 25 لیٹر شراب بھی برامد کر لی، ڈی ایس پی صدر سرکل کا مزید کہنا تھا اس بہترین کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی شاباش کے مستحق ہیں اور باقی ایس ایچ او، ز بھی اسی جذبہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسر پیکار رہیں۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago