Categories: NewsUrdu News

تھانہ خان گڑھ ،بلے واہن کے درجنوں افراد کا انصاف کیلئے مظاہرہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2019ء) تھانہ خان گڑھ کے علاقہ بلے واہن کے درجنوں افراد نے ڈی پی او آفس مظفرگڑھ پہنچ کر ممتازآباد تھانہ ملتان پولیس کی زیادتی اور پولیس گردی پر احتجاج کی کرتے ہوئے ڈی پی او کو متاثرہ فیملی نے درخواست پیش کی کہ ممتاز آباد پولیس کے سادہ لباس میں اہلکار اور 18 مسلح افراد کار اور مزدا پر مقامی زمیندار ملک مشتاق پہوڑ کے گھر میں تقریباً 3 بجے شب اچانک داخل ہو گئے ان کے مویشی کھول لئے ،نقدی 5 لاکھ 96 ہزار روپے 9تولے کے طلائی زیورات اور دیگر سامان زبردستی اٹھا لیا،مزاحمت پر فیاض احمد نامی سادہ پوش جو خود کو سب انسپکٹر بتاتا تھا نے سیدھا فائر مسماة نسیم زوجہ عباس کو مارا جو اسے بائیں بازو میں جا لگا۔اس دوران گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے اور انہیں گھیر لیا کہ ڈاکو آ گئے ہیں.دیہاتیوں نے تین افراد ضیاء حسین ،لیاقت اور منور علی کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا،پولیس نے متاثرین کا مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ اعلی حکام کی مداخلت اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لئے ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر لیا اور ان کی ایف آئی آر روک لی جو کہ زیادتی اور ناانصافی ہی.جبکہ ملک مشتاق پہوڑعباس پہوڑ یا دیگر افراد کے خلاف کسی تھانہ میں آج تک کوئی مقدمہ یا شکایت تک نہیں ہے، جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ عمران کشور نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مظفرگڑھ ریحان الرسول افغان کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ درخواست گزار نے وزیر اعلی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ملتان پولیس کی زیادتی اور پولیس گردی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago