Categories: NewsUrdu News

توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔3فروری(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،مطلوبہ مقاصد و اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ویکسینیٹرز اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے سرانجام دیں۔ یہ بات انہوں نے محکمہ صحت مظفرگڑھ میں حالیہ بھرتی ہونے والے ویکسینیٹرز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود فیلڈ میں جاکر ای پی آئی کام کا جائزہ لیں گے اس دوران خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاران کو تعریفی اسناد جاری کی جائیں گی انہوں نے گذشتہ کریش پروگرام میں بہتر کارکردگی والے اہلکاران کو تعریفی اسناد جاری کرنے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ویکسینیٹرز کیلئے موٹر سائیکل اور پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بہتر طور پر ادا کر سکیں۔
قبل ازیں ڈاکٹر امیر بخش اور ڈاکٹر کاظم خان ڈی ایچ او نے ضلع میں سی ای پی آئی اور ویکسینیٹرز کے پی او ایل کی صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ ان ویکسینیٹرز کو ضلع میں ترجیح بنیاد وں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں بہتری لائی جاسکے ۔اس موقع پر شاہد ریاض ڈی ایس وی مبشر رضا عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر اور اصغر چانڈیہ بھی موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago