Categories: NewsUrdu News

تمہارے شوہر نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، بہن کو بہنوئی کے کرتوت بتانے والی لڑکی قتل

لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم نے پہلے سالی کو فائرنگ کر کے قتل کیا،گولی مار کر اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

مظفرآباد (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 فروری2021ء) مظفرآباد میں زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر بہنوئی نے سالی کو قتل کر دیا،بعدازاں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں زیادتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر بہنوئی نے 18 سالہ سالی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔بستی لابر کے رہائشی 29 سالہ فہیم کی 8 سال قبل انیلا بی بی سے شادی ہوئی تھی۔
اس کا سسرال اسی کے گھر والی گلی میں ہے۔گذشتہ روز اس کی بیوی انیلا کی طبعیت خراب تھی۔جس پر اس نے اپنی بہن کو ثانیہ کو کپڑے دھونے کے لیے بلا لیا۔فہیم نے بہانے سے اپنی بیوی کو گھر سے باہر بھیج دیا اور ثانیہ سے زیادتی کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر فہیم نے ثانیہ پر فائرنگ کر دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی،سالی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کوبھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ ثانیہ کے جسم پر زخموں کے نشانات ییں جب کہ اس کے ناخنوں میں فہیم کے بال پائے گئے۔بعض رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ لڑکی نے اپنی بہن کو بتایا کہ بہنوئی نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔جس پر فہیم نے طیش میں آکر اپنی سالی کو مارا اور پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
دوسری جانب 20 سالہ لڑکے نے دس سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے حسن الیاس گوٹھ میں دس سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ مقامی لوگوں نے 20 سالہ لڑکے سعید کمال کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع کی۔ مدد گار 15 کی ٹیم پہنچی تو علاقے والوں نے ملزم کو پولیس حوالے کیا۔ ملزم کے خلاف بچی کے والد طارق کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو زبردستی ایک گھر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیشی پولیس کو منتقل کردیا ہے۔ بچی کو میڈیکل کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago