مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کریں،گراں فروشوں،نا جائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا ہوسکے۔یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے روزانہ کے اہداف کو ضرور مکمل کریں لیکن کسی کو ناجائز تنگ نہ کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک رواں ماہ کے دوران 36 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10 ہزار 104 دکانوں کا معائنہ کیا،خلاف ورزی کرنے پر 20 لاکھ 69 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا،45 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،6 دکانوں کو سیل کر دیا گیا،جبکہ 5 دکانداروں کو گرفتار کیاگیا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…