Categories: NewsUrdu News

تمام متعلقہ محکمہ جات سیلاب کے سلسلے میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات سیلاب کے سلسلے میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے سرکی کے مقام پر سیلاب اور فلڈبندوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ مال ، محکمہ لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کی طرف سے امدادی اور ریلیف کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیلاب آنے کی صورت میں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے ، ان کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے ، ریلیف کیمپ کے قیام ، ریلیف کیمپوںمیں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کو مرتب کئے گئے پلان کے مطابق حتمی شکل دی جائے تاکہ وقت پر کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں فلڈ بندوں کا معائنہ کریں متعلقہ محکموں کے سربراہان سے رابطہ بحال رکھیں،متاثرہ ہونے والے علاقوں سے بلدیاتی عوامی نمائندگان اور رضا کاروں سے ملاقات کریں ان کے رابطہ نمبر حاصل کریں تاکہ موقع پر ان سے رابطہ کیا جاسکے، متاثرہ ہونے والے علاقوں کے مواضعات ، کل آبادی ، وہاں موجود جانور کے ریکارڈ کو مرتب کیا جائے تاکہ ریکارڈ کے مطابق تیار کئے گئے پلان پر عملدآمد آسان ہو سکے،ڈپٹی کمشنر نے دریائے سندھ پر واقع مختلف فلڈ بندوں کا معائنہ کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago