Categories: NewsUrdu News

تمام عارضی مویشی منڈیوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی 16 جولائی2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے ضلع بھر میں عارضی مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے عوام قربانی کے جانور خرید سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق تمام عارضی مویشی منڈیوں میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں جانوروں کے لئے سایہ دار جگہ، جانوروں کی خوراک اور پانی کے انتظام کے علاوہ جانوروں کے علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دور دراز سے آنے والے خریداروں کی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی لئے پارکنگ کابھی انتظام ہر عارضی مویشی منڈی میں موجود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں ہر خریدار اور جانوروں کے مالکان کو ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ہاتھوں پر دستانے پہننا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے بتایا کہ ہر منڈی میں میونسپل کمیٹی اور لائیو سٹاک کے اہلکار وں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیںکسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ محکموں کے افسران یا متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago