مظفرگڑھ ۔ 17 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء) معذور افراد کے بحالی ، تربیت اور مالی امداد کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل جاری ہے ، تمام صنعتی ادارے اور فیکٹریاں تین فی صد معذور کوٹہ پر عمل کر کے معذور افراد کو ملازمت دیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا گوندل نے صنعتی اداروں کے منیجرز سے ایک میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے گی،اس موقع پر چوہدری محمداظہر نے قانون کی مختلف دفعات کی وضاحت کرتے ہوئے حاضریں پر زور دیا کہ وہ ان افراد کو معذوری کو مجبوری نہ بننے دیں اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے تعاون کریں ، اس سے قبل وومن کرائسز سنٹر کے قانونی مشیر ملک خیر محمد بدھ نے بتایا کہ ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کی صورت میں سخت سزا مقرر ہے ، تمام صنعتی ادارے اپنی فیکٹریوں میں خصوصی کمیٹی برائے ازالہ شکایات قائم کریں اور خواتین کو تحفظ فراہم کریں ، اجلاس میں محکمہ لیبر ، محکمہ سوشل سیکورٹی کے افسران کے علاوہ ضلع کے تمام فیکٹریوں کے منیجرز نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ دن کے اندر معذور افراد کی رجسٹریشن اور کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…