Categories: NewsUrdu News

تلیری بائی پاس چوک تا علی پور بائی پاس چوک تک سڑک کی تعمیر کی جائے گی،سردار عبد الحئی خان

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 جولائی2019ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 270 مظفرگڑھ سردار عبد الحئی خان دستی نے مظفرگڑھ میں مدر اینڈ چائلڈ سنٹر کے قیام اور اندرون شہر 8 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداردے اصولی منظوری حاصل کر لی. اور ان منصوبوں کو ڈیرہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

اس بارے میں سردار عبد الحئی دستی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلیری بائی پاس چوک تا علی پور بائی پاس چوک تک سڑک کی تعمیر کی جائے گی، جس سے اس روڈ کے بارے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا ہو جائے گا،جبکہ خان پور اور بگا شیر مائینر کو پختہ بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ گنیش واہ مائینر نزد گرلز کالج تا مونڈکا روڈ براستہ دستی والہ میٹل روڈ کی تعمیر نو اور ڈرین کی مرمت کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت پسماندہ اضلاع اور حلقوں کی ترقی پر فوکس کئے ہوئے ہے،جبکہ مظفرگڑھ کے وہ ترقیاتی منصوبے کہ جن کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا وہ ان کو مکمل کرائیں گے اور فنڈز لائیں گے تاکہ اس حلقے کا احساس محرومی ختم ہو سکے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago