News

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ، قوم اور ملک ترقی نہیں کرسکتے، سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2022ء) سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ، قوم اور ملک ترقی نہیں کرسکتے۔یہ بات انہوں نے ضلع کونسل کے جنا ح آڈیٹوریم میں ملک خیر محمد بدھ کی نئی کتاب”جہاں بھی گئے” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انوہں نے کہا کہ جلد ہی مظفرگڑہ کو یونیورسٹی کی خوشخبری ملے گئی اس سلسلے میں بہت سے کام ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ میٹرک کے نتائج میں ضلع مظفرگڑہ نے صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پہلی 14پوزیشن میں سے 8پوزیشن جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ہیں جو جنوبی پنجاب کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر بھی نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روشنی میگزین کی اشاعت 52ہزار تک پہنچ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے اور یہ پاکستان کا سب سے زیادہ اشاعت ہونے والا میگزین بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک خیر محمد بدھ نے اپنی ملازمت کے دوران اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مظفرگڑہ کیلئے اپنی خدمات کو وقف کئے رکھا ہے۔ انہوں نے کام سے عشق کیا ہے اور ابھی تک اس شہر کو فیض بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مظفرگڑھ سے محبت ہے کیونکہ یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید، سابق ایکسین سوئی گیس انجینئر شبیر احمد قریشی، سابق آئی جی پولیس ایوب قریشی، پرنسپل سردار کوڑے خان سکول طاہر بشیر، سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر افتخار ہاشمی، چیئر مین یاد گار لٹریری کلب ندیم رحمٰن ملک، افضل چوہان، ام کلثوم سیال نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago