Categories: NewsUrdu News

تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی اداروںسے بھی معاونت لی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 15 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے عوام کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی اداروں اور افراد سے بھی معاونت لی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں دماغی امراض کی علاج کیلئے مخیر اداروں اور افراد کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دماغی امراض کے علاج و معالجے کے شعبے کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جبکہ رجب طیب اردگان ہسپتال میں دماغی امراض کے علاج کا سٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ قائم کیا جائے گاجو پاکستان میں اپنی نوعیت کا بہترین شعبہ ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں مخیر ادارے کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں ماہر نفسیات ہدیٰ زیناتی، ماہر دماغی امراض غلام قادر اور ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ شامل تھے، جبکہ ملاقات میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمود ٹیکسٹائل ملز ایوب شاہ، سی ای او صحت ڈاکٹر رفیق بھٹی ، ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ، ڈاکٹر عرفان جاوید میڈیکل ڈائریکٹر رجب طیب اردگان ہسپتال، ڈاکٹر جاوید حسن سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفرگڑھ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں دماغی امراض کے علاج کیلئے سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ دماغی امراض میں مبتلا افراد کو مناسب ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی بجائے پیر فقیروں اور جن نکالنے والوں کے پاس کے جا کر مریضوں کی صحت سے کھیلا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ دماغی امراض میں مبتلا افراد کا مناسب علاج نہیں کرایا جاتا جس سے مرض پیچیدگی اختیار کرجاتا ہے ، مذکورہ شعبہ کے قیام سے ضلع مظفرگڑھ کے علاوہ ارد گرد کے علاقوں کے دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید سہولیات میسر آ سکیں گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago