News

تعلیم سب کےلئے ضروری لیکن لڑکیوں کےلئے سب سے زیادہ ضروری ہے،ایم پی اے اشرف خان رند

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2022ء) ایم پی اے اشرف خان رند نے ضلع کوٹ ادو کے علاقے طارق چوک کی بستی سرائی میں میر چاکر اعظم گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سب کےلئے ضروری ہے لیکن لڑکیوں کےلئے سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ ماں کی گود بچے کی پہلی یونیورسٹی ہوتی ہے، علاقے میں پرائمری، مڈل اسکول اور ہائی اسکول تو موجود تھے لیکن اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلئے کوئی ادارہ موجود نہیں تھا، علاقے کے لوگ غربت اور اپنی روایات کی وجہ سے بچیوں کو دور دراز کے علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے بھیجنے کے حق میں نہیں تھے جس کی وجہ سے علاقے کی باصلاحیت لڑکیاں اعلی تعلیم کے حصول سے محروم تھیں اور ان کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا تھا،اب ان کے اپنے علاقے میں ان کی دہلیز پر ڈگری کالج کی تعمیر سے دیہات کی لڑکیاں بھی اعلی ٰتعلیم حاصل کر کے ملک کی مفید شہری بن سکیں گی،ان کے خواب پورے ہوں گے اور وہ دنیا میں اپنی پہچان بنا سکیں گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago