Categories: NewsUrdu News

تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے، فاضل چیمہ

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جنوری2017ء) تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے، انضمامی تعلیم پراجیکٹ کے تحت معمولی جسمانی معذور بچے معاون و مددگار آلات کے ساتھ عام تعلیمی اداروں میں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں، یہ بات پراجیکٹ ڈائریکٹر انضمامی فاضل چیمہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق پنجاب بھر میں 8لاکھ خصوصی بچے سکول سے محروم ہیں اورمعاشرے پر بوجھ بن رہے ہیں، انضمامی تعلیم پراجیکٹ کے تحت2ہزار600خصوصی بچوں کو مختلف سکولوں میں رجسٹرڈ کرایا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انضمامی تعلیم صوبہ کے دو اضلاع مظفرگڑھ اور بہاولپور میں یہ پراجیکٹ شروع کیا گیا ، اب اس میں 7اضلاع مزید شامل ہو چکے ہیں، دو سے تین سالوں کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں یہ پراجیکٹ شروع کردیا جائے گا، اس کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی اس پر کام کررہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کو زیادہ سے زیادہ خصوصی بچوں تک پہنچانے میں میڈیا مثبت کردار اد کرسکتا ہے ، خصوصی بچوں کے مسائل کی نشاندہی کی جائے، والدین کو قائل کیا جائے، خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے، قبل ازیں ڈائریکٹر مانیٹرنگ ہما میر نے بتایا کہ یہ خصوصی بچے بڑے باصلاحیت ہیں ان پرذرا سی توجہ دی جائے تو ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ انضمامی تعلیم پراجیکٹ کے ذریعے ان خصوصی بچوںکو مفت تعلیم، وظیفہ، یونیفارم، سفر کی سہولیات اور ضروت کے آلات جن میں ویل چیئر ، آلات سماعت اور بیساکھیاں شامل ہیں مفت فراہم کی جارہی ہیں، سکولوں کے اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ان بچوں کی صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکتا ہے،پراجیکٹ منیجر نادر نیازی نے پراجیکٹ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ اور ضلع بہاولپور میں اس پراجیکٹ کو 30جون 2017تک توسیع دے دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت دونوں اضلاع میںماہر ڈاکٹروں کے مدد سے 9ہزار 448معمولی معذور بچوں کے نشاندہی کی گئی،ان کو مختلف سکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے، ان بچوں کو ضرورت کے مطابق آلات او سامان فراہم کیا گیا، ان کے لئے سکولوں میں مخصوص جگہ ، راستے اور باتھ رومز کا انتظام کیا گیا، انہوںنے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی میں میڈیا نے اہم کردار اداکیا، ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر پراجیکٹ فاضل چیمہ نے بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملازمت میں معذور افراد کا کوٹہ 3فیصد کردیا ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی کوٹہ مختص کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، اسکے علاوہ حکومت پنجاب اور اخوت کے تعاون سے معذور افراد کے روزگار کیلئے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، بریفنگ میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago