Categories: NewsUrdu News

تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صوبائی وزیر برائے تعلیم مراد راس

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مئی2019ء) صوبائی وزیر برائے تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شعبہ تعلیم کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہوگااور جدید آئیڈیاز متعارف کرانا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی اصلاحاتی پروگرام ان آئیڈیاز کو پنجاب بھر کے سکولوں میں اپنائے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کے تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے جدو جہد کررہے ہیں۔ان کے ویڑن کی مطابق پنجاب میں جلد یکساں اور بہترین نصاب اختیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 22اضلاع میں ڈبل شفٹ سکول شروع کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد میں تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر نے ضلع مظفرگڑھ کے سکولوں کی سٹوڈنٹس کونسل کے منتخب عہدیداروں سے حلف کیا اور سکولوں کے طلباء کے لئے آن لائن میگزین روشنی کا افتتاح کیا۔تقریب سے کمشنر ڈیرہ غازی خان اسد اللہ فیض، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انورممبران صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹریز سردارعون حمید ڈوگر اور اشرف رند، نے خطاب کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago