News

تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ گرلز ایم سی جونئیر ماڈل ہائی سکول مظفرگڑھ کا دورہ کر کے سکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کو وقت کا پابند بنایا جائے۔انہوں نے سکول میں کلاسز اور عمارت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں بچوں کے لیے صاف پانی،صفائی ستھرائی اور تمام بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کی بہترین کارکردگی اور نتائج سے والدین کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago