لاہور(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔13اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج مظفرگڑھ میں ترکی کے بنائے گئے جدید ترین ہسپتال اور دریا کے کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والے علاقے کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے دوران وہاں فراہم کی جانے والی بہترین سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمارے پاس ایک امانت ہے اور جس محبت اور خلوص سے ترکی نے ہسپتال بنایا ہے ہمارا فرض ہے کہ اس سے زیادہ محبت سے ہم اسے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے چلائیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔بعدازاں انہوں نے دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا موقع پر جا کر جائزہ لیا اور متاثرین میں گھل مل گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرائیکی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد کو یقین دلایا کہ ”تساں فکر نہ کرو، کل توں کم شروع کر ڈیسوں“ جس پر مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”تہاڈا بہوں بہوں شکریہ کہ تساں ساڈا حال پوچھن آئے وے“۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…