Categories: NewsUrdu News

”تساں فکر نہ کرو، کل توں کم شروع کر ڈیسوں“،وزیراعلیٰ کی مظفرگڑھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کے دورے پر مقامی افراد سے سرائیکی میں گفتگو

لاہور(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔13اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج مظفرگڑھ میں ترکی کے بنائے گئے جدید ترین ہسپتال اور دریا کے کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والے علاقے کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے دوران وہاں فراہم کی جانے والی بہترین سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمارے پاس ایک امانت ہے اور جس محبت اور خلوص سے ترکی نے ہسپتال بنایا ہے ہمارا فرض ہے کہ اس سے زیادہ محبت سے ہم اسے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے چلائیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔بعدازاں انہوں نے دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا موقع پر جا کر جائزہ لیا اور متاثرین میں گھل مل گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرائیکی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد کو یقین دلایا کہ ”تساں فکر نہ کرو، کل توں کم شروع کر ڈیسوں“ جس پر مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”تہاڈا بہوں بہوں شکریہ کہ تساں ساڈا حال پوچھن آئے وے“۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

5 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago