News

ترقی یافتہ ممالک کی تمام ترقی اور عروج دراصل علم ہی کی وجہ سے ہے ،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ ہم اپنی نسل نو کو جدید اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کی قوموں کی ترقی کا راستہ اصل میں تعلیم کا ہی راستہ ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی تمام ترقی اور عروج دراصل علم ہی کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو سائنس وٹیکنالوجی کے حامل جدید علوم سکھا کر اس میدان میں نام پیدا کرسکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹر آف ایکسیلینس دانش سکول مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول کے پرنسپل ماجد کامران سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔

ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جدید آلات سے آراستہ سا?نس لیبارٹری کا افتتاح کیا اور سکول کے لان میں پودا بھی لگایا ۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سنٹر آف ایکسیلینس دانش سکول مظفرگڑھ نسل نو کی ذہنی آبیاری اور شہر کی علمی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کے تمام اضلاع کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انکی بہترین تعلیم و تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نسل نو کو علم کی دولت سے بہرہ مند کرنے والے اساتذہ اور ادارے قومی خدمت کا اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جدید علوم کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ لگن اور محنت سے علم حاصل کرکے دنیا میں اپنا نام اور مقام بنا سکتے ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago