مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مٹیریل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ممبران صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی خان دستی اور مخدوم رضا بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور جو منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ان کاافتتاح متعلقہ حلقے کے ممبر صوبائی اسمبلی سے جلد سے جلد کرائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں کے منصوبوں کی نگرانی کریں اگر کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو ان کے نوٹس میں لایا جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 247ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہےجن کیلئے 24ارب 89کروڑ7لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔
رواں مالی سال میں 20نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کیلئے 6ارب 61کروڑ 87لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں 12منصوبے ہائی وے، 7منصوبے بلڈنگ جبکہ ایک منصوبہ آبپاشی کا ہے۔ رواں مالی سال میں منصوبوں کیلئے 5ارب 3کروڑ51لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ اب تک 247منصوبوں پر 9ارب 63کروڑ42لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل تنویر احمد سہو، سی او تعلیم مسعود ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…