News

ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں ، مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،کمشنر ڈیرہ غازیخان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 فروری2023ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین خان کے ہمراہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں متعدد ترقیاتی منصوبوں اور دیہی مرکز صحت قصبہ گجرات کا معائنہ کیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے 2 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے چوک قریشی تا قصبہ گجرات 12 کلومیٹر طویل دو رویہ زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا،ایس ای ہائی ویز محمد نواز نے انہیں زیر تعمیر روڈ بارے بریفنگ دی۔

کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کے افسران کو ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹیم سے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں وقت گزاریں۔

بعدازاں کمشنر نے آر ایچ سی ہسپتال قصبہ گجرات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

انہوں نے آر پی او سجاد حیسن خان کے ہمراہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال سے ملنے والی سہولیات بارے معلومات لیں۔انہوں نے داکٹرز اور پیرا میدیکل سٹاف کے مسائل بھی سنے۔انہوں نے ہسپتال کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago