Categories: NewsUrdu News

تحصیل کوٹ ادو میں محرم الحرام کے انتظامات بارے انتظامیہ ،لائسنس داران ،امن کمیٹی اور انجمن تاجران کا اجلاس

ٍمظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ ،لائسنس داران ،امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں تعزیہ کے لائسنس داران نے مسائل بارے انتظامیہ کو آگاہ کیا انتظامیہ نے تمام مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی نے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ مجالس عزا اور جلوسوں کے روٹس پر لائٹس لگوا دی گئی ھیں اور سیوریج اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کر دی گئی ھے تمام روٹس پر صفائی کرا دی گئی ھے انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے 80 فیصد انتظامات کئے جا چکے ھیں اور باقی 20 فیصد پر کام جاری ھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل کے دائرہ اختیار میں آنے والے دیہاتی علاقوں میں کچھ مسائل ھیں وھاں کے مسائل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ضلع کونسل کے علم میں دئیے گئے ھیں اور ان علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے ان سے مدد مانگی گئی ھے اور امید ھے کہ ان کے تعاون سے وہ مسائل بھی جلد ھی حل ھو جائیں گے اجلاس بلدیہ کوٹ ادو کے جناح حال میں منعقد ھوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی، ایکس ای این میپکو بلدیہ کے افسران،تاجر نمائندوں،مجالس عزا کے متولیان اور تعزیہ لائسنسداران نے شرکت کی اجلاس کے تمام شرکا نے محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago