Categories: NewsUrdu News

تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل کوٹ ادو میں باردانہ کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا عمل جاری

مظفرگڑھ۔18 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ضلع کی تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل کوٹ ادو میں باردانہ کے حصول کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا عمل جاری ہے جو 20اپریل تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم کے کاشتکار اپنے اپنے متعلقہ مراکز پر شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ سادہ درخواست دیں اور اس کی رسید حاصل کریں رسید پر سیریل نمبر اور ترجیح نمبر درج ہوگا،انہوں نے کہا کہ 23اپریل کو کابینہ برائے گندم خریداری کے متعین کردہ تعداد کے مطابق ہر مرکزپر کاشتکاروں کی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی اور 24اپریل سے باقاعدہ باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کردیا جائے گا، جو اگلے 30دن جاری رہے گا،فہرستوں کے مطابق کاشتکار مقررہ تاریخ کو باآسانی باردانہ حاصل کرسکیںگے ، انہوں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم میں کسی کاشتکار کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی، ہر کاشتکار کا اس کے استحقاق کے مطابق باردانہ فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز کے کواڈینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ باردانہ کی تقسیم میں کسی شفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے اگر کوئی بلاوجہ دبا? ڈالتا ہے تو اس کے بارے میں فوری طور پر مجھے آگاہ کیا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخواست جمع کرانے میں اگر کسی بھی کاشتکارکو دوشواری کا سامنا ہو یاکوئی شکایت ہو تو محکمہ خوراک کے افسران ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور فوکل پرسن برائے گندم خریدرای ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، گندم کے کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ تمام مراکز پر سایہ کے لئے بہترین ٹینٹ ، بیٹھنے کیلئے کرسیاں ، پینے کیلئے پانی او ر پنکھے کا معقول انتظام کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ انتظام کا جائزہ لینے کیلئے وہ خود مختلف اوقات میں مختلف مراکز کا معائنہ بھی کریں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago