مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا، وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود تھے، پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آچکا ہے ،ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ان کے ساتھ ایف سی کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، شہباز گل امن و امان خراب کرنے کے لیے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…