Categories: NewsUrdu News

تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل حل کر رہی ہے ،سردار عون حمید ڈوگر

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 276 مظفرگڑھ سردار عون حمید ڈوگر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبہ میں متعین کردہ پہلے سو دن کے اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے عملی طور پر کوشاں ہیں،ترقیاتی بجٹ 380 ارب روپے کا رکھا گیا ہے،سابق حکمران خزانہ خالی کر گئے، حکومتی پالیسیوں کے اثرات بتدریج سامنے آئیں گے، بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گا،سابق تحصیل ناظم اور پی ٹی آئی کے راہنماء سردار محمد آباد ڈوگر نے کہا کہ وہ خود اور ان کے ایم پی اے اور چیئر مین بلدیہ خان گڑھ اپنا احتساب کرانے کیلئے تیار ہیں ۔چیئر مین بلدیہ سید طاہر عباس بخاری نے کہا کہ شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے اور کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،صدر مجلس شہریاں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اراکین اسمبلی مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند علی پور تک جی ٹی روڈ قومی شاہراہ جو اب حادثات کے باعث قاتل روڈ بن چکی ہے اس کو دو رویہ بنوانے کے لئے مل کر حکومت سے منظوری اور فنڈز حاصل کریں، جس پر ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے یقین دلایا کہ وہ اس بارے میں وزیر اعلی سے خصوصی درخواست کریں گے۔اس موقع پر صدر پریس کلب ملک رضوان الرحمن،سردار محمد معظم ڈوگر،عرفان اللہ خان،ملک عبدالغفور سندیلہ،عطاء طاللہ لوہانی،شاہد حسین خان،قاری خالد محمود،سابق کونسلر اعجاز احمد درانی،فاروق احمد شیروانی ،سہیل امیر خان محمد یعقوب لودھی ودیگران نے بھی اظہار خیال کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago