Categories: NewsUrdu News

تحریک انصاف کی حکومت جلد علیحدہ صوبہ بنائے گی ، مخدوم سید رضا بخاری

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید رضا بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جلد علیحدہ صوبہ بنائے گی اور وسیب کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے قیام کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ وسیب کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے .ان دو جماعتوں نے ہمیشہ الگ صوبے کے نام پر ووٹ لیکر وسیب کے عوام کو دھوکہ دیا.انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی وسیب کے عوام سے مخلص ہوتی تو اب سے 30 سال پہلے الگ صوبہ بن چکا ہوتا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر مقامی سیاسی رہنما بھی موجود تھی.ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید رضا بخاری نے کہا کہ اس سال جولائی میں صوبے کا الگ سیکریٹریٹ کام شروع کردے گا اور وسیب کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے حصول میں درپیش مشکلات کے حل کے الگ پبلک سروس کمیشن بھی قائم کردیا جائے گا.انہوں نے کہا الگ سیکریٹریٹ اور پبلک سروس کمیشن کا قیام علیحدہ صوبے کی منزل کے حصول میں سنگ میل ثابت ہونگی. انہوں نے کہا کہ وسیب کی عوام کی 40 سالہ جدوجہد کا ثمر ملنے والا ہے اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جلد الگ صوبہ بنے گا.

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago