Categories: NewsUrdu News

تحریک انصاف مشرف کے معاملے میں کسی ڈیل کاحصہ نہیں بنے گی، شاہ محمودقریشی ، پاکستان میں ہمیشہ ڈیلوں کی سیاست ہوئی لیکن پی ٹی آئی اصولوں کی سیاست پریقین رکھتی ہے،حکومت یکم سے 14اگست تک جشن منارہی ہے ،کیامہنگائی ،بے روزگاری ، کم ہوگئی ،گفتگو

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔18جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے ضلعی صدرتحریک انصاف مظفرگڑھ نوابزادہ محمدخان کی طرف سے دیئے گئے افطارڈنرمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف سابق صدرجنرل (ر)مشرف کے معاملے میں کسی بھی ڈیل کاحصہ نہیں بنے گی اوروہ رول اورآئین وقانون کے مطابق اس کیس کاحل چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ ڈیلوں کی سیاست ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی اصولوں کی سیاست پریقین رکھتی ہے ۔شاہ محمودقریشی نے پی ٹی آئی کودرپردہ اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل ہونے کے حوالے سے سوال کاجواب دیتے ہوئے سختی سے اس تاثرکی تردیدکی اورکہاکہ یہ افواہیں حکومت کے ایلچی اڑارہے ہیں ،ہم کسی اشارے کنائے کی سیاست نہیں کرتے ،اورنہ کبھی کسی اسٹیبشلمنٹ کاسہارالیاہے ۔انہوں نے کہاکہ چودہ اگست کے آزادی مارچ کااعلان ہم نے بہاولپورمیں 27جون کوکیاحکومت کواچانک 17دن بعدجشن آزادی پریڈکاخیال کیوں آیا،حکومت یکم سے 14اگست تک جشن منارہی ہے ،کوئی ان سے پوچھے کہ کیامہنگائی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ کم ہوگئی ہے ۔مسئلہ کشمیرحل ہوگیاہے یالال قلعہ فتح ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کبھی چودہ اگست کوپڑیڈہوئی ہے جواب ہونے جارہی ہے ،245کاسہاراحکومت لیناچاہ رہی ہے جوان کی ناکامی کاازخوداعتراف ہے ۔شاہ محمودقریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی مڈاپ کیس میں ضمانت لئے جانابھی ڈیل کانتیجہ لگتی ہے ،کیونکہ تین دن پہلے ایف آئی اے کراچی عدالت میں ضمانت خارج کرانے کیلئے درخواست دی لیکن پیشی پرخاموشی معنی خیزہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں شفاف نظام آزادوخودمختارالیشکن کمیشن اورانتخابی اصلاحات کے کازکیلئے کسی الائنس کی ضرورت نہیں جوجماعتیں ان کے ساتھ ہوں گی ان کوخوش آمدیدکہاجائیگا،جبکہ اس ایشوپرکسی اے پی سی کی بھی وہ ضرورت نہیں سمجھتے قبل ازیں افطارڈنرسے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بڑی جماعت تھی جس کوزرداری نے دفن کردیا۔آصف زرداری نے زرکی سیاست متعارف کرائی ،اورآج پی پی پی کاورکرجسے ضٰاء اورمشرف ختم نہ کرسکے وہ زرداری نے ختم کردیئے اوروہ مایوس ہوکراب پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہاہے ۔حکمرانوں نے چھ سالوں میں عوام کوکچھ نہیں دیاآئندہ وہ کیاتبدیلی لائیں گی انہوں نے کہاکہ آج بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان جیسے بااصول ،مدبرسیاستدانوں کی ضرورت ہے ۔تحریک انصاف ان کے فلسفہ آئین قانون اورجمہوریت اوراصولوں کی سیاست پرگامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے قافلوں کوروکنے کی کوشش کی توڈٹ کرمقابلہ کیاجائیگا۔اس موقع پرنوابزادہ منصوراحمدخان ،میاں ساجدنعیم قریشی ،نورخان بھابھہ ،ملک عون عباس ،ڈاکٹریاسمین ،ضلعی صدرلیہ یاسرعرفات ،سردارعبدالحئی خان دستی ،محمداحسن خان بھڑ،عرفان اللہ خان ،راناسجا،ساجدمحمودخان ،جام محمدسلیم ماہڑہ ،معین اللہ شیروانی ،محمدجمیل خان فاروق ،قاضی مظفراقبال ،میاں امیرنوازفدائی ،سلیم کھوکھر،مہرعبدالحسین ترگڑھ ،محمداشرف رندسمیت پارٹی عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago