Categories: NewsUrdu News

بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کو عزت نفس فراہم کرنے، بااختیاربنانے اور انہیں مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے،بہترین بین الاقوامی طریقہ کار، جدید تکنیک اور کرپشن کیلئے عدم برداشت اسے پروگرام کو ماڈل سوشل سیفٹی نیٹ بناتا ہے

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2017ء) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کو عزت نفس فراہم کرنے، بااختیاربنانے اور انہیں مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔بہترین بین الاقوامی طریقہ کار، جدید تکنیک اور کرپشن کیلئے عدم برداشت اسے پروگرام کو ماڈل سوشل سیفٹی نیٹ بناتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بکھر ، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں مختلف ادائیگی کے مراکز اور مستحق گھرانوں کے دورے کے دوران کیا۔ دورے کا مقصدبینکوں کو جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کو بروقت رقوم کی مکمل ادائیگی کا معائنہ کرنا، مستحقین سے بات چیت کرنا اور خدمات کی فراہمی اور صارفین کی دیکھ بھال کے حوالے سے مستحقین کی رائے جاننا تھا۔حا ل ہی میں بی آئی ایس پی نے دسمبر کے آخری ہفتے میںسہ ماہی ادائیگیوں کی مد میں 25ارب روپے جاری کئے ہیں۔بکھر، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں مستحقین کو ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی ہیں اس وجہ سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مختلف ATMsاور پوائنٹ آف سیل (POS)کا دورہ کیا ۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے وظائف کی تقسیم کا معائنہ کیا اور مستحقین سے انکی رائے جاننے کیلئے بات چیت کی۔انہوں نے مستحقین کو بتایا کہ وہ کسی پریشانی کی صورت میں بی آئی ایس پی ہاٹ لائن نمبر 080026477پر رابطہ کرسکتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا انتخابات 2018میں ہوں گے کیوں کہ مڈ ٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیاد ت میں بڑی لگن کیساتھ کام کررہی ہے۔ پی ٹی آئی بار بار ناکامی کے بعد پانامہ کیس کو آخری حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے تاکہ ملک میں ترقی کی موجودہ لہر کو روکا جاسکے۔عدلیہ کے فیصلے میںپی ایم ایل(این) کو کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ عدلیہ محض الزمات پر فیصلہ نہیں کرتی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو تجویز دی کو وہ خیبر پختونخواہ میں کارکردی دکھائیں کیونکہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر لڑے جاتے ہیں نہ کہ کھوکلے دعوں کی بنیاد پر۔ مستحقین سے بات چیت کرتے ہوئے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنے ادائیگی کے نظام کو بائیومیٹرک تصدیق کے نظام (BVS)پر منتقل کررہا ہے۔یہ نظام ادائیگی کو آسان بنائے گا اور مڈل مین کلچر کا خاتمہ کرے گا۔ اس وقت 83.9%مستحقین ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، 13%بائیومیٹرک نظام سے اور 3%مستحقین پاکستان پوسٹ کے ذریعے فنڈز وصول کررہے ہیں۔ کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی بستی ڈوری والی میں ایک مستحق خاتون کے گھر کے دورے کے دوران، وزیر مملکت نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے نمائندگی کررہی ہیں جو ملک کے غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم ہے۔کوٹ ادو میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ایم این اے ملک سلطان ہنجرہ اور وزیر جیل پنجاب ملک احمد یار ہنجرہ کی رہائش کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے ملک سطان ہنجرہ کے بھائی اور ملک احمد یار ہنجرہ کے والد ، ملک اجمل یار ہنجرہ کی وفات پر تعزیت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago