News

بی آئی ایس پی کی امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتی کرنے والے 5 ریٹیلرز کے خلاف مقدمات درج کرا چکے ہیں ،اے ڈی کوٹ ادو

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹس پروگرام تحصیل کوٹ ادو سید غضنفر عباس بخاری نے کہا ہے کہ امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتی کرنے والے 5 ریٹیلرز کے خلاف مقدمات درج کرا چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹیلرز شاپس کی چیکنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل کوٹ ادو کی 90 ہزار مستحق خواتین کو امدادی رقم کی تقسیم جاری ہے جو 31 اکتوبر تک ملتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں خود اور محکمے کی مختلف ٹیمیں مستقل بنیادوں پر ریٹیلر شاپس کی مانیٹرنگ کرنے کےلئے مارکیٹوں کے دورے کر رہی ہیں اور امدادی رقم لینے والی خواتین کی طرف سے ریٹیلرز کے خلاف رقم میں ناجائز کٹوتی کی ہر شکائت کا فوری نوٹس لے کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک تھانہ سنانواں،تھانہ صدر کوٹ ادو اور تھانہ محمود کوٹ میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے 5 ریٹیلرز کے خلاف مقدمات درج کرا چکے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور ناجائز کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف محکمہ زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کر رہا ہے اور وہ کسی ریٹیلر کو غریب خواتین کی رقم میں کٹوتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago