News

بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر باپ کو قتل کر دیا،مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 ستمبر2022ء) بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر باپ کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

قتل کا واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ موضع چوہدری میں پیش آیا ہے جہاں بیٹا رب نواز دوسری شادی کرنے پر باپ ملازم حسین شاہ کو کلہاڑے کے وار سے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا،پولیس زرائع کے مطابق مقتول نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی جس کا بیٹے کو شدید رنج تھا۔

ملزم ربنواز نے والد کو گردن کے پیچھے سے کلہاڑا مارا جس سے مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صرر کوٹ ادو نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،پولیس کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم نے موقع واردات سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago