مظفر نگر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25جون 2014ء) بھارت میں اجتماعی زیادتی کے پے درپے واقعات بھی حکومت کو جگا نہیں سکے۔ ریاست اتر پردیش میں ایک اور بیس سالہ لڑکی گینگ ریپ کا شکار ہوگئی۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں بیس سالہ لڑکی کو آٹھ نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ برس اگست میں پیش آیا تھا، پولیس کے مطابق لڑکی اپنے دوست کے ساتھ لنچ پر جارہی تھی کہ راستے میں چار نوجوان ان کے ساتھ ہو لئے۔وہ اسے ایک سنسان جگہ پر لے گئے، جہاں تین افراد پہلے سے موجود تھے۔ لڑکی کو اس کے دوست سمیت پانچ افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ تین افراد کیمرے سے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر لڑکی نے کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کردیں گے۔ کئی ماہ بعد وہ ویڈیو فیس بک پر لوڈ کردی گئی، جس پر لڑکی رپورٹ درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ پولیس نے چار مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ایکٹ کے تحت بھی مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…