Categories: NewsUrdu News

بھارتی لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہونے پر مظفرگڑھ میں بھی یوم استحصال منایا گیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اگست2020ء) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہونے پر مظفرگڑھ میں بھی یوم استحصال منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کی قیادت میں ڈی سی آفس مظفرگڑھ سے فیاض پارک تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ممبران صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، اشرف رند، ڈی پی او سید ندیم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب، سی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری، سی ای او تعلیم کوثر عباس، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اقبال مکول، ڈاکٹر اللہ بخش، سی او میونسپل کارپوریشن عثمان سرویا، مولانا عبدالمعبود آزاد، سول سوسائٹی سے ملک خیر محمد بدھ، محترمہ ام کلثوم سیال، پروفیسر افتخار ہاشمی، رانا محمد افضل، افضل چوہان، مولانازبیراحمد، شاہانہ عباس شانی، ناظم بلوچ، ذوالفقار ندیم، انجمن تاجران سے سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، ٹیچر ایسوسی ایشن سے عبدالغفارکاکڑ، اپیکا سے فضل شاکر، اساتذہ، ریسکیو 1122کے اہلکار، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین، ٹائیگر فورس کے رضا کار، سول ڈیفنس کے رضا کاروں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

9بجے سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔فیاض پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا کشمیر کی عوام سے لا الہ الااللہ کا رشتہ ہے، پاکستان کی آزادی کے وقت بھی ہمارا یہی نعرہ تھاآج بھی ہمارایہی نعرہ ہے، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمان قوم کا محاصرہ کیاگیا ہے اللہ تعالیٰ نے فتح مسلمانوں کو عطا کی ہے، آج پاکستان کے نقشے پر کشمیر کو شامل کرلیا گیا ہے جلد ہی خطہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہوگا۔
ریلی سے ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک عامر آرائیں، صدر انجمن تارجران سید امیر حسن اور شاعرافضل چوہان نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی، سیاسی او ر سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago