Categories: NewsUrdu News

بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ایک کی حالت نازک

مظفر آباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اگست۔2015ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ایک بار پھر بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تاہم پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت سردار حنیف، بیٹی مریم اور ناہید اختر کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں ایک کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں کاخدشہ ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی مسلسل شیلنگ کے باعث خواتین کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور کارروائی کی گئی جس کے باعث بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوئیں فائرنگ کے تبادلے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور سرحد کے قریب مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے بعد مقامی لوگوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہاکہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی فورسز کا مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باوٴنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے اور گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نکیال سیکٹر میں فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago