Categories: NewsUrdu News

بچے معاشرے کی بنیاداور مستقبل ہوتے ہیں،توصیف اشرف

مظفر گڑھ۔31 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2017ء)چیف صوبائی ایڈوائزر برائے اطفال لاہور توصیف اشرف نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی معاشرے کی بنیاداور مستقبل ہوتے ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،یہ بات انہوںنے مظفرگڑھ میں ضلعی محکموں کے افسران اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انکا کہنا تھا کہ محتسب پنجاب کی ہدایت پر ضلعی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی سیل بنایاگیا ہے ، بچوں کے حقوق سے متعلقہ مسائل اور شکایات ضلعی دفتر پنجاب محتسب میں ضلعی ایڈوائزر کو جمع کرائی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ ای میل، فیس بک، ویب سائٹ اور 1050پر مفت ایس ایم ایس کے ذریعے بھی شکایات رجسٹر کرائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں اس سلسلے میں عوام بالخصوص بچوں میں آگاہی پیدا کریں تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ خصوصی سیل کے قیام کو مقصد بچوں کے مسائل کو جڑسے ختم کرنا ہے ان کے فلاح و بہبود کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرناہے، تاکہ چھوٹے چھوٹے مسائل بڑھ نہ سکیں،اس موقع پر ایڈوائزر محتسب پنجاب سمیع اللہ نے بتایا کہ بچوں کے حقوق کے سلسلے میں پہلے سے قوانین موجود ہیں، جن پر عمل درآد کو یقینی بنایا جائے،معاشرے کے ہر طبقہ بالخصوص سرکاری محکموں کے افسران اور غیر سرکاری تنظیموں کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب پنجاب حمید اللہ، محکمہ سوشل ویلفیئر کے آفیسر اظہر یوسف، پولیس انسپکٹر عاشق، ممبر سول سوسائٹی نیٹ ورک افضل چوہان،چیئر پرسن سائیکوپ ام کلثوم سیال، نوشین بخاری،ناظم بلوچ و دیگر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago