مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 13مئی 2020ء ) پانی سے روزہ کھولنے پر باپ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں باپ نے بچوں کی بھوک سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ بچے 5 دن سے بھوکے تھے اور پانی سے روزہ کھول رہے تھے۔ باپ نذیر احمد مزدوری کرتا تھا بچوں کی ماں گھروں میں کام کرتی تھی تاہم لاک ڈاؤن اور کورونا کے باعث بے روزگار ہو گئے تھے ۔بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ کوئی مدد کو نہیں آیا ۔ میرے شوہر نے صرف اس لئے زہر کی گولیاں کھا لیں کیونکہ بچوں نے پانی سے روزہ کھولا تھا اور خاوند یہ برداشت نہیں کر سکا۔ بچے 5 دن سے بھوکے تھے۔ ہم کرایہ کے گھر میں رہ رہے ہیں جس کا کرایہ بھی اداکرنا تھا ۔ نجی پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کے ساتھ بیوہ بھی شریک تھیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…