Categories: NewsUrdu News

’’بچوں کی کم عمری کی شادی کی روک تھام میں میڈیا کا کردار ‘‘پرسیمینار کاانعقاد

مظفر گڑھ۔14جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2018ء) بچوں کی کم عمری کی شادی کی روک تھام میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے مظفرگڑھ میں سیمینار منعقد کیا گیا سماجی تنظیم بیداری کے پروگرام منیجر نے کم عمری کی شادی کے نقصانات بارے بریفنگ دی۔تفصیل کے مطابق حقوق اطفال و نسواں کے لیے کام کرنے والی معروف سماجی تنظیم بیداری کے ضلعی دفتر میں “ شادی کھیل نہیں اور کم عمری کی شادی کی روک تھام میں میڈیا کے کردار“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بیداری کے پروگرام منیجر حسیب اقبال اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر تشکیل احمد نے کم عمری کی شادی کے نقصانات بارے بریفنگ دی۔مقررین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شادی کی عمر کے قانون میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے ملک کے تمام صوبوں میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے لیکن پنجاب میں بچیوں کی شادی کی عمر 16 سال مقرر کی گئی ہے کم عمری کی شادی سے بچیاں زچگی کی دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ کم عمری کی شادی سے نفسیاتی و معاشی مسائل کے جنم لینے کے ساتھ ساتھ غربت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ کم عمری کی شادی کی سزاؤں میں اضافہ لائق تحسین امر ہے۔کم عمری کی شادیوں کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے میں میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں صحافیوں نے مختلف سوالات کیے اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے سلسلہ میں مختلف تجاویز بھی دیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago