News

بچوں کی بروقت برتھ رجسٹریشن سے مستقبل کی پریشانیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مظفرگڑھ ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں خصوصی آگاہی مہم برائے اندراج پیدائش کے حوصلہ افزا نتائج رہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں کی بروقت برتھ رجسٹریشن کرا کے شہری مستقبل کی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، برتھ رجسٹریشن مہم کے نتائج نہائت حوصلہ افزا ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مظفرگڑھ ڈاکٹر عبدالغفور نے بتایا ہے کہ خصوصی مہم برائے اندراج پیدائش کے ذریعے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام محکمہ جات نے برتھ رجسٹریشن کے فوائد کے حوالے سے آگاہی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہری اپنے بچوں کی برتھ رجسٹریشن کروا کر مستقبل کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے ویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں تک برتھ رجسٹریشن کے فوائد کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ 10 روزہ آگاہی مہم میں ضلع بھر کی یونین کونسلز میں آگاہی پیدا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ضلع میں جن بچوں کا یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج نہیں اور ان کی عمریں7 سال تک ہیں تو ان کے والدین کو چاہیے کہ وہ 10 دسمبر 2022 سے لیکر 20 دسمبر 2022 تک متعلقہ یونین کونسل میں بغیر کسی فیس کے اندراج کروا سکتے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago