Categories: NewsUrdu News

بچوں کو خسرے سے بچائو کیلئے عوام میں شعوراورآگہی پیداکی جائے ،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔6اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر2018ء) اپنی آنے والی نسل کو تمام مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے اور صحت مند ماحول کی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے ضلع میں شروع ہونے والی خسرے سے بچائو کی خصوصی مہم کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزیدکہاکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ضلع کے تمام بچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگانے کو یقینی بنایا جائے ، اس کیلئے عوام میں شعور اور آگہی پیدا کی جائے کہ وہ اس مہم کے دوران خسرے سے بچائو کے لئے بنائے گئے کڈز اسٹیشن پر اپنے بچوں کو لے کر آئیں اور خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا ادا کرنا ہے۔ قبل ازیںسی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر صدیق بلوچ نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک خسرے سے بچائو کی مہم جاری رہے گی ، اس دوران ضلع بھر میں 6ماہ سے 7سال تک کی عمر کی8لاکھ25ہزار بچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ جس علاقے میں یہ ٹیمیں نہ پہنچ سکیں تو 0669299236-239پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago