Categories: NewsUrdu News

بچوں میں متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے تمام سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں،چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا ہے کہ بچوں میں متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے تمام سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں، عوام الناس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرنے اور ٹیکوں کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔یہ بات انہوں نے عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں منعقدہ ایمونائزیشن کیمپس کی افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 24 تا 30 اپریل تک ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا محکمہ صحت کی کوشش ہے کہ اس دوران ضلع مظفرگڑھ میں پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں اور اسکے ساتھ تمام یونین کونسلز اور بستیوں اور سکول کالجز کی سطح پر عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے تربتی ورکشاپس اور سیشن منعقد کئے جا رہے ہیں ہیں جسکا بنیادی مقصد والدین کو حفاظتی ئیکہ ترغیب دینا ویکسین کی افادیت بمطابق شیڈول سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں اب تک ضلع بھر میں 6500 سے زائد بچوں کو متعددی بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اس کے علاوہ 4651 اہل خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں یی سلسلہ 30 اپریل تک جاری رہے گا تقریبات میں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل لغاری ڈبلیو ایچ او نمائندہ یوسف محمد راشد عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر فرح نورین لیڈی ہیلتھ سپروائزر عمائدین علاقہ سوشل ورکرز نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago