Categories: NewsUrdu News

بنیادی مرکز صحت چنجن میں طبی عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود جاں بحق، ورثا کا احتجاج کاروائی کا مطالبہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں طبی عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود جاں بحق، ورثا کا احتجاج کاروائی کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق علی پور کے قصبہ بیٹ نبی شاہ کا رھائشی محمد راشد اپنی بیوی کو ڈیلیوری کیلئے بنیادی مرکز صحت چنجن لے گیا محمد ارشد کے مطابق ھسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود نہ تھا صرف ایک ایل ایچ وی تانیا بیٹھی ھوئی موبائل فون پر مصروف تھی جس نے ایمبولینس کے ڈرائیور اور ھمارے کہنے کے باوجود مریضہ پر کوئی توجہ نہ دی بار بار کی منت سماجت پر ایک گھنٹے کے بعد اس نے مریضہ کو ڈرپ لگائی اور ایک کمرے میں جاکر سو گئی بار بار بلانے کے باوجود اس نے پھر مریضہ کو ایٹینڈ نہیں کیا مریضہ نے تڑپ تڑپ کر ایک بیٹے کو جنم دیا لیکن مریضہ کا خون بچے کے منہ میں چلے جانے سے بچہ 40 منٹ بعد فوت ہوگیا مریضہ کے لواحقین کے احتجاج پر ایل ایچ وی نے بچے کو پہلے سے مردہ قرار دے کر مریضہ اور لواحقین کو ھسپتال سے نکال دیا مریضہ کے لواحقین نے ھسپتال کے باھر احتجاج کیا اور وزیر صحت پنجاب اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر سے ایل ایچ وی کے رویے کا نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago