Categories: NewsUrdu News

بلاول بھٹو زرداری اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکلنا پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے،ملک رضاربانی کھر

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) بلاول بھٹو زرداری اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکلنا پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ھے۔پیپلزپارٹی جمہوریت کا تسلسل جبکہ نااہل حکمران جمہوریت کو ڈی ریل کرنے پر تلے ھوئے ھیں۔عمران نیازی اور اسکی پوری ٹیم نااہل ھے۔اسلئے خلائی مخلوق جو انھیں حکومت میں لائی وہ بھی پریشان ھے۔فواد چوھدری اور فیاض چوھان حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رھے ھیں۔ سردیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کاروبار کی تباھی موجودہ حکمرانوں کا بڑا کارنامہ ھے۔ان خیالات کا اظہار ملک رضاربانی کھر ممبرقومی اسمبلی اور ملک مظہر پہوڑضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی مظفرگڑھ نیمحمودکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے حکمرانوں نے عوام سے چھت روزگار اورسکون چھین لیا۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں۔ پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے سب کچھ چھین لیا۔ ملک بھر میں گیس بجلی پانی غائب ھوگئے، پولیس کو ڈی پولیٹیسائز کرنے کے دعویداروں نے پنجاب پولیس کو ایم پی ایز اور ایم این ایز کے ماتحت کردیا۔ انھوں نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی نے سیاسی مخالفین کو رگڑنے کیلئے نیب کا استعمال معمول بنالیا۔ انھوں نیکہاکہ ملک میں بے پناہ مہنگائی اور بے روزگاری اور ہر طرف افراتفری اوربے چینی ھے۔ پیپلزپارٹی حکمرانوں کے انتقام کے باوجود جمہوریت کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago