Categories: NewsUrdu News

بغیر نقشے کے تعمیر ہونے والا کمرشل پلازہ سیل کردیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز۔ 6 مئی2021ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ عثمان جاوید سرویا نے ایم او پلاننگ ملک محبوب عالم  کے ہمراہ کمیٹی چوک میں نئے بننے والے اسد کمرشل پلازہ کو بغیر نقشے کے تعمیر ہونے کی بنا پر سیل کردیا ۔
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان جاوید سرویا  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نقشہ منظوری کی فیس کارپوریشن کی آمدنی کا اہم زریعہ ہے اور نقشہ منظور کرائے بغیر تعمیرات کرنے والے قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ کارپوریشن کو مالی نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نقشہ منظوری کے بغیر تعمیرات کا ریکارڈ کارپوریشن کے پاس نہیں ہوتا جس سے صحت و صفائی کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے ایریا میں بغیر منظوری نقشہ تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور بغیر منظوری نقشہ ہونے والی بلڈنگز کو اسطرح سیل کیا جائے گا اوراسکے مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago