Categories: NewsUrdu News

بحیثیت پاکستانی معاشرے کو پٴْرامن بنانے کیلئے ہر سطح پر ہمیںاپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2017ء) اتحادبین المسالک امن کانفرنس زیراہتمام علماء امن کمیٹی مظفرگڑھ اور زیرصدارت سیف انورجپہ ڈیپٹی کمشنر مظفرگڑھ ,مہمانِ خصوصی سرداراقبال خان پتافی وائس چیئرمین مظفرگڑھ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا محرم الحرام ودیگر ایام میں ضلع کے امن وامان میں علماء ومشائخ اور عوام الناس کا کردار مثالی ہوتا ہم سب پر بحثیت پاکستانی یہ فریضہ ہے کہ معاشرے کو پٴْرامن بنانے کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں اس حوالے سے اراکین علماء امن کمیٹی مظفرگڑھ کا کردار اور ضلعی انتظامیہ سے ہمیشہ تعاون مثالی رہا ہے پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلع میں ترقیاتی کاموں اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کیساتھ ضلع کو پٴْرامن بنانے میں عملی اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں امن وامان کے قیام کیلئے علماء کرام,تاجر برادری اورسول سوسائٹی کے افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ویسے بھی ماضی میں علماء کاتعاون قابل تعریف رہا ہے۔سردار اقبال خان پتافی وائس چیئرمین مظفرگڑھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کئی مسائل کاشکار ہے تو وہاں پر امن وامان کا مسئلہ بھی اہم جس کیلئے تمام پاکستانیوں کو ملکر ہر سطح پر پٴْرامن فضاء کی جدوجہد کرنا ہوگی ضلع کے امن وامان میں کئی عرصہ سے علماء امن کمیٹی مصروف ہے علماء کرام کے اس مثالی اقدامات کے بدولت ضلع کا امن برقرار ہوا ہے اور مستقبل میں بھی مثبت کردار کی امید کرتے ہیں۔رشید احمد خان شیروانی چیرمین ضلعی رابطہ کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا قیام پاکستان سے لیکر ابتک وطن عزیز کو جو مسائل درپیش آئے ہیں اس میں اھم مسئلہ امن کا ہے جب تک خطے میں بین المسالک والمذاھب ہم آہنگی امن وامان نہ ہوگا تب تک توقی کرنا ناگزیر ہے تو آج مسلمان تجدید عہد کرلے کہ ہرسطح پراپنا کردار ادا کریں گے تو وطن ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔اس موقع پر مولانا ندیم جامی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علماء امن امن کمیٹی,مولانا عزیز الرحمن پیرزادہ یوتھ پروگرام کوآرڈینیٹر, علامہ عبدالشکوردستی چیرمین علماء امن کمیٹی مظفرگڑھ ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ شرکاء میں ضلع بھر سے علماء ومشائخ،وکلاء،صحافی،تاجر برادری،سول سوسائٹی سمیت علماء امن کمیٹی مظفرگڑھ کی200 ممبران شامل تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago