News

بحیثیت امت مسلمہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین ہمارے بھائی ہیں،مصیبت کی اس گھڑی میں انکی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے،ہم انھیں کسی صورت بھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑ یں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی اور انجمن تاجران عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بحیثیت امت مسلمہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری،تاجر اور مخیر حضرات زلزلہ متاثرین کی مدد کریں،مالی امداد کے ساتھ ان کیلئے ضروریات کی حامل اشیائے خوردونوش،موسمی حالات کے پیش نظر معیاری کمبل،گرم لباس اور خشک راشن عطیہ کریں۔

انہوں نے کہا شہری، تاجر اور مخیر حضرات اس حوالے سے براہ راست وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کراسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران نہ صرف خود عطیات اکٹھا کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنے شہر کی خوبصورتی اور ترقی میں بھی فعال کردار ادا کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی اور فلاحی کاموں کے لیے دی جانے والی تجاویز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی صفائی،خوبصورتی اور سیوریج کے مسائل اولین ترجیح ہے جسے مل بیٹھ کر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ہ وہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔اجلاس میں چیئر مین سول سوسائٹی ملک خیر محمد بدھ، انجمن تاجران سے سید امیر حسن، جاوید اختر ملک، شیخ عامر سلیم اور نذیر احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago